.

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی کلینیکل لیبارٹریز میں ای رپورٹنگ کا آغاز

Urdu Version of Aga Khan Clinical Laboratories Introduction.
Read in Urdu on How to Check AKU Lab Reports Online

 آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) کی کلینیکل لیبارٹریز نے ای رپورٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔اس سہولت کے ذریعے مریض اپنی رپورٹس لیبارٹریز یا کلیکشن پوائنٹس سے لینے کے بجائے آن لائن موصول کر سکتے ہیں۔
اے کے یو ایچ کلینیکل لیبارٹریز کے ایڈمنسٹریٹر سہیل بلوچ نے کہا،' اس اہم سہولت کے ذریعے مریض اپنا وقت اور پیسہ بچا سکتے ہیں'۔ مزید برآں اس سہولت سے رپورٹس کی وصولی کا عمل تیز ہو جائے گا کیوں کہ مریضوں کو
رپورٹس کی وصولی کے لیے لیبارٹریز یا کلیکشن پوائنٹس تک نہیں آنا پڑے گا۔
ای رپورٹنگ سائٹ استعمال کرنے کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔صارفین ای رپورٹس کے ویب پیج
 www.aku.edu/labreports پر جا کر رسید پر چھپے ہوئے شناختی نام (یوزر آئی ڈی) اور کلیدی لفظ (پاس ورڈ) کی مدد سے اپنی رپورٹس اور ٹیسٹس کے نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔صارفین کو مطلوبہ نمونے منتخب کرنے کے بعد اپنا ای میل ایڈریس لکھنا ہو گا جس کے بعد یہ رپورٹس ایک محفوظ پی ڈی ایف فائل کی صورت میںانھیںای میل کر دی جائیں گی۔ صارفین کو دیئے گئے کلیدی الفاظ محدود وقت تک قابل استعمال ہوں گے تا کہ رازداری برقرار رکھی جا سکے۔
سہیل بلوچ نے کہا،' ہمیں امید ہے کہ ہمارے مریض اس سہولت کی مدد سے اپنے نتائج جلد اوربآسانی حاصل کر سکیں گے '۔ 
Looking for English Instructions? on How to Check AKU Lab Reports Online

.